ٹرمپ کا گوانتانا مو جیل بند نہ کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا گوانتانا مو جیل بند نہ کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا گوانتانا مو جیل بند نہ کرنے کا اعلان

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اولین اسٹیٹ آف دا یونین خطاب میں کہا ہے  کہ مشتبہ غیر ملکی دہشت گردوں کے لیے قائم کیا گیا خلیج Guantánamo Bay  کا امریکی حراستی مرکز بند نہیں کیا جائے گا۔  ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے Guantánamo Bay میں قائم امریکی عسکری حراستی مرکز آئندہ بھی قائم اور زیر استعمال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر باراک اوباما نے اس حراستی مرکز کی بندش کا اعلان کیا تھا، کیونکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس حراستی مرکز پر شدید تنقید کرتی رہی ہیں، تاہم صدر اوباما بھی اپنے 8 سالہ دور حکومت میں یہ حراستی مرکز بند نہ کر پائے تھے۔ اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق اپنے سخت موقف کا اظہار کیا اور کہا کہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کی جائے گی،  تاہم انہوں نے ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس دونوں جماعتوں کے قانون سازوں سے کہا کہ وہ مل کر امیگریشن سے متعلق قانون سازی کریں۔ ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تقریر کے موقع پر کانگریس میں بیٹھے قانون سازوں کے درمیان تقسیم بھی واضح دکھائی دی،  جہاں ٹرمپ کی تقریر میں بارہا ریپبلکن قانون سازوں نے تالیاں بجا کر اور نشستوں سے کھڑے ہو کر ان کا خیر مقدم کیا، وہیں ڈیموکریٹس اپنی جگہوں پر خاموشی سے بیٹھے رہے۔ امیگریشن کے موضوع پر ٹرمپ نے بات کی، تو ڈیموکریٹ رہنما نے ان پر ہوٹنگ بھی کی۔ جبکہ واشنگٹن سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

No comments.

Leave a Reply