انڈونیشیا: ہوائی جہازوں میں خواتین میزبانوں کو حجاب کی پابندی کے احکامات جاری

انڈونیشیا میں Aceh کی صوبائی حکومت نے ملک کی تمام فضائی کمپنیوں کو احکامات دیے ہیں کہ وہ ہوائی جہازوں میں خواتین میزبانوں کو حجاب کا پابند بنائیں

انڈونیشیا میں Aceh کی صوبائی حکومت نے ملک کی تمام فضائی کمپنیوں کو احکامات دیے ہیں کہ وہ ہوائی جہازوں میں خواتین میزبانوں کو حجاب کا پابند بنائیں

آچے ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا میں Aceh کی صوبائی حکومت نے ملک کی تمام فضائی کمپنیوں کو احکامات دیے ہیں کہ وہ ہوائی جہازوں میں خواتین میزبانوں کو حجاب کا پابند بنائیں۔ جزیرہ Sumatra کے شمال میں واقع صوبہ Aceh میں اسلامی شرعی قوانین نافذ ہیں اور صوبے میں خواتین کے حجاب اختیار کرنے کو لازمی قرار دیاگیا ہے۔ غیر مسلم خواتین کے لیے بھی لباس کا نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں پبلک مقامات پر بازو اور پنڈلیاں ڈھانپ کر رکھنے کی تاکید کی گئی ہے البتہ ان کے سر ڈھانپنے پر پابندی نہیں، وہ بال کھلے رکھ سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ Aceh صوبہ نے 2001ء میں خودمختاری حاصل کی تھی۔ اس صوبے نے طویل عرصے تک علیحدگی کے لیے تحریک جاری رکھی۔ یہ صوبہ انڈونیشیا کے دیگر تمام صوبوں سے مختلف ہے اور یہاں پر مقامی حکومت اسلامی شرعی قوانین کے نفاذ میں دلچسپی رکھتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply