حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے فلسطینی جماعت حماس کے سربراہ Ismail Haniyeh کا نام دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطین مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ Ismail Haniyeh کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔  وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں Ismail Haniyeh پر الزام عائد کیا گیا ہے  کہ ان کا تعلق حماس کے عسکری ونگ سے ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد کے وکیل رہے ہیں جبکہ اسرائیلی شہریوں سمیت دیگر دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں جن میں 17 امریکیوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ بیان کے مطابق Ismail Haniyeh کا نام امریکی محکمہ خزانہ کی پابندیوں کی بلیک لسٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے جس کے تحت اب اگر ان کے امریکا میں کوئی اثاثے ہیں تو انہیں ضبط کر لیا جائے گا جبکہ کوئی بھی امریکی شہری یا کمپنی ان کے ساتھ کاروبار یا لین دین نہیں کر سکتی۔ واضح رہے کہ Ismail Haniyeh اس وقت غزہ میں مقیم ہیں اور مزاحمتی تحریک حماس کے تنظیمی سربراہ ہیں،  چند روز قبل ہی ان کی تنظیم کی جانب سے  امریکی نائب صدر مائیک پنس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے دورہ مشرق وسطیٰ کو مسترد کر دیا  گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply