تھریسامے کی شی جن پنگ سے ملاقات اقتصادی روابط میں بہتری پر غور

برطانوی وزیرا عظم تھریسامے اور چینی صدر شی جن پنگ

برطانوی وزیرا عظم تھریسامے اور چینی صدر شی جن پنگ

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی وزیرا عظم  Theresa May نے بیجنگ میں چینی صدر Xi Jinping سے ملاقات کی۔ خبر رساں ذرائع کے مطابق ماہرین کی جانب سے Theresa May کے اس دورہ چین کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری کے لیے اہم اقدار قرار دیا جا رہا ہے۔  چین کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل برطانوی وزیر اعظم Theresa May  کا کہنا تھا  کہ ان کے اس 2 روزہ دورے میں دونوں ممالک کے مابین 13 ارب ڈالر کے سمجھوتوں کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد لندن حکومت کی کوشش ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنے اقتصادی روابط کو مزید بہتر بنائے ۔

No comments.

Leave a Reply