گریمی ایوارڈز: نیوزی لینڈ کی سنگر نے میدان مار لیا

نیوزی لینڈ کی گلوکارہ Lorde

نیوزی لینڈ کی گلوکارہ Lorde

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

Grammy Awards میں نیوزی لینڈ کی سنگر Lorde نے میدان مار لیا، Awards کی شاندار تقریب میں ستاروں کی کثیر تعداد نے سج دھج کر شرکت کی۔ گلوکارہ Lorde نے ”Song of the year” سمیت دو ایوارڈ اپنے نام کئے۔ ہالی ووڈ میں ان دونوں ایوارڈ سیزن اپنے عروج پر ہے۔ لاس اینجلس میں 56 ویں Grammy Awards کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں شریک فلمی ستاروں کے فیشن قابل دید تھے۔ نیوزی لینڈ کی سنگر Lorde نے ”Song of the year” اور بہترین پاپ سولو پرفارمنس ”Royals” کے دو ایوارڈ جیتے۔ نیوزی لینڈ کی سنگر Lorde کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے Grammy Awards جیتے۔ میرے گانے ”Royals” کو بہت زیادہ سراہا گیا۔ سال کے بہترین البم کا ایوارڈ میوزیکل گروپ Daft Punk کے البم Random Access Memories کے نام رہا جبکہ بہترین نئے فنکار کا Grammy Awards Macklemore and Ryan Lewis نے جیتا۔ Macklemore نے کہا کہ یہ ایوارڈز بہت اہم ہیں۔ Grammy Awards میں Bruno Mars کی بہترین vocal album ”Unorthodox ” تھی۔ ڈانس کیٹیگری میں Daft Punk کی البم ”Random Access Memories۔ راک البم کیٹیگری میں Led Zeppelin کی البم ”Celebration Day” تھی۔ Country album کی کیٹیگری میں Kacey Musgraves کی ”Same Trailer Different Park” تھی۔ فرانس کے  Daft Punk نے دو Grammy Awards جیتے۔ Justin Timberlake نے بہترین میوزک ویڈیو سمیت تین ایوارڈز جیتے۔ تاہم اس بار Taylor Swift کو کوئی ایوارڈ نہیں ملا۔ Jay Z نے Grammy Awards میں سب زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں تھیں۔

No comments.

Leave a Reply