شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جنگ بندی کے ساتھ بمباری بھی جاری

شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جنگ بندی کے ساتھ بمباری بھی جاری

شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جنگ بندی کے ساتھ بمباری بھی جاری

دمشق، بیروت، جنیوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس کی طرف سے شامی علاقے Eastern Ghouta میں روزانہ 5 گھنٹے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود شامی جنگی طیاروں نے Eastern Ghouta  میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری جاری رکھی جبکہ شامی حکومت نے الزام لگایا کہ باغیوں کی طرف سے بھی بمباری کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز Eastern Ghouta میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود لڑائی جاری رہی، روس نے بھی Eastern Ghouta میں موجود شامی باغیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے ہیں، روسی ذرائع کے مطابق اس راستے پر شدید بمباری کی گئی ہے، جو شہریوں کو متاثرہ علاقے سے باہر نکلنے کے لیے مہیا کیا گیا ہے تاہم اس علاقے میں سرگرم 3 میں سے ایک باغی تنظیم نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ بمباری میں ایک شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کا بین الاقوامی ادارہ  (او پی سی ڈبلیو) Eastern Ghouta میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کی تحقیقات کرے گا،  او پی سی ڈبلیو کے مطابق Eastern Ghouta میں کلورین بم کے استعمال کی خبریں موصول ہوئی ہیں، فرانس، امریکا اور برطانیہ نے کہا ہے کہ اگر اسد حکومت کے دستوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق ہو گئی، تو وہ دمشق حکومت کے خلاف محدود عسکری کارروائی کرنے کے لیے تیار ہوں گے، شام میں امدادی کارکنوں کی جانب سے غذائی اشیا کے عوض مجبور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے شرمناک واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔

No comments.

Leave a Reply