یوکرائن: مظاہرین کا وزارت انصاف کی عمارت پر قبضہ

مظاہرین کا وزارت انصاف کی عمارت پر قبضہ

مظاہرین کا وزارت انصاف کی عمارت پر قبضہ

کیف ۔۔۔ نیوز ٹائم

یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرین نے دارالحکومت کیف میں وزارت انصاف کی عمارت پر قبضہ کر لیا جس کے بعد حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیف میں گزشتہ کئی دنوں سے جمع یورپ نواز مظاہرین وزارت انصاف کی عمارت میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی اور ملازمین کو باہر نکال دیا، مظاہرین کو اس دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ کیف میں جمع مظاہرین صدر Viktor Yanukovych سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ صدر Viktor Yanukovych مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے اپوزیشن کو حکومت میں شمولیت کی پیشکش کر چکے ہیں جسے اپوزیشن پہلے ہی نظر انداز کر چکی ہے۔ وزارت انصاف کی عمارت پر مظاہرین کے قبضے کے بعد یوکرائن کی وزارت انصاف کا کہنا تھا کہ یہی صورتحال برقرار رہی تو حکومت ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔ واضح رہے کہ وزارت انصاف  حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بھی شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزارت انصاف کی عمارت پر مظاہرین کا قبضہ برقرار رہا تو وہ مذاکرات کے خاتمے کی سفارش کریں گی۔

No comments.

Leave a Reply