امریکا کے بعد گوئٹے مالا بھی اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کو تیار

گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس

گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس

گوئٹے مالا ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کے بعد گوئٹے مالا بھی اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کر دے گا، گوئٹے مالا صدر بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر کے متنازع موقف کی سپورٹ کرنے والے پہلے صدر بن گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوئٹے مالا کے صدر Jimmy Morales نے واشنگٹن میں امریکی اسرائیلی امورِ عامہ کی کمیٹی کی سالانہ پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ان کا ملک رواں سال مئی میں اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دے گا۔ Jimmy Morales نے مزید کہا کہ میں راستے کی قیادت کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے دلیرانہ فیصلے نے درست فعل انجام دینے کے لیے ہماری حوصلہ افزائی کی۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے 23 فروری کو اعلان کیا تھا کہ وہ مئی میں اسرائیل میں اپنا نیا سفارت خانہ بیت المقدس میں کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply