عرب امارات کی امریکی وزیر خارجہ کو ہٹانے کی کوشش شروع

امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن

امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بی بی سی نے ایسی افشا شدہ ای میلز حاصل کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ Rex Tillerson کو اس بنیاد پر برطرف کروانے کے لیے لابی کی گئی تھی کہ وہ قطر کے خلاف عرب امارات کا ساتھ دینے میں ناکام رہے تھے۔ ای میلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کے عطیہ کنندہ اور عرب امارات سے منسلک بزنس مین Elliot Broidy نے اکتوبر 2017 ء میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کر کے ان پر زور دیا تھا کہ وہ Rex Tillerson کو برطرف کر دیں۔کچھ اور ای میلز میں امریکی وزیرِ خارجہ Rex Tillersonکو کمزور اور انھیں تھپڑ لگانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ بعض ای میلز میں رد و بدل کیا گیا ہے لیکن تفصیل فراہم نہیں کی۔ سعودی عرب، عرب امارات اور کئی دوسرے عرب ملکوں نے جون 2017 ء میں قطر سے یہ کہہ کر تعلقات توڑ دیے تھے کہ وہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرتا ہے۔ قطر نے اس الزام کی تردید کی تھی۔ اکتوبر میں صدر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے وہ قطر سے ہو کر آئے تھے۔ ایک ای میل میں لکھا کہ صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ Rex Tillerson کو کسی سیاسی طور پر مناسب وقت پر برطرف کر دیں کیونکہ ان کی کارکردگی خراب ہے۔

No comments.

Leave a Reply