انجیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہ ہموار

انجیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہ ہموار

انجیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہ ہموار

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی کا دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا سیاسی بحران ختم، انجیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔ ایس پی ڈی پارٹی نے انجیلا مرکل کے ساتھ اتحادی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ جرمنی پر چھائے سیاسی عدم استحکام کے بادل چھٹ گئے، انجیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہیں ہموار ہو گئی ہے۔ ایس پی ڈی پارٹی نے انجیلا مرکل کی سی ڈی یو پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اتحادی حکومت میں شمولیت کے لیے پارٹی ریفرنڈم کرایا تھا جس میں پارٹی ممبران نے اتحاد کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ یاد رہے کہ جرمنی گزشتہ 6 ماہ سے مرکزی حکومت کے بغیر چل رہا تھا جس کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا سیاسی بحران سمجھا جا رہا تھا۔ اِس اقدام سے اِس اقدام سے انجیلا مرکل چوتھی مدت کیلئے حکومت تشکیل دیں گی۔ اِس سے ستمبر میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے بعد 5 ماہ کا سیاسی جمود بھی ٹوٹ گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply