شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ان کی جنوبی کوریائی وفد کے ساتھ ضیافت میں شرکت

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ان کی جنوبی کوریائی وفد کے ساتھ ضیافت میں شرکت

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ان کی جنوبی کوریائی وفد کے ساتھ ضیافت میں شرکت

پیانگ  یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما Kim Jong Unنے جنوبی کوریا کے وفد کے ساتھ ایک ضیافت میں شرکت کی ہے۔  Kim Jong Unنے شمالی کوریا کا رہنما بننے کے بعد پہلی بار جنوبی کوریا کے سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔ جنوبی کوریا کا 10 رکنی وفد پیر کی دوپہر Pyongyang پہنچا۔ صدر Moon Jae-in کے بھیجے ہوئے اس وفد کے قائد صدارتی قومی سلامتی دفتر کے سربراہ Chung Eui-yong ہیں۔ وفد میں قومی خفیہ ادارے کے سربراہ Suh Hoon بھی شامل ہیں۔شمالی کوریا کی دونوں کوریاں کے پرامن انضمام کی کمیٹی کے سربراہ Ri Son Gwon نے Pyongyang پہنچنے پر وفد کا استقبال کیا۔ وفد کے 10 ارکان منگل تک Pyongyang میں قیام کے دوران شمالی کوریائی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply