تاریخ کے دس بڑے اور غلط فیصلے

ہٹلر نے 1941ء میں سوویت یونین پر حملہ کیا جو کہ ایک خطرناک غلطی تھی

ہٹلر نے 1941ء میں سوویت یونین پر حملہ کیا جو کہ ایک خطرناک غلطی تھی

نیوز ٹائم

ایک صحیح فیصلہ آپ کی زندگی بدل سکتا ہے، لیکن ایک غلط فیصلہ آپ کی زندگی تباہ کر سکتا ہے۔ ایسے ہی کچھ غلط فیصلے جنہوں نے دنیا پر اپنا اثر چھوڑا ذیل میں درج ہیں۔

1۔ Adolf Hitler نے 1941ء میں سوویت یونین پر حملہ کیا جو کہ ایک خطرناک غلطی تھی کیونکہ اس کی وجہ سے جرمنی کو دو محاذوں پر لڑنا پڑا اور یہی غلطی Adolf Hitler کے زوال کا سبب بنی۔

2۔ انگلینڈ کے Sam Elderice نے2016ء میں ایک بزنس مین سے ملاقات کے دوران ایف اے قوانین کے بارے میں کچھ  ایسی باتیں کہیں جن کی وجہ سے صرف 67 دنوں بعد اسے مستعفی ہونا پڑا۔

3۔ امریکی صدر Abraham Lincoln 1865ء میں ایک تھیٹر میں گئے جو کہ خوفناک غلطی ثابت ہوئی اور اسی تھیٹر میں انہیں گولی مار دی گئی۔

4۔ Titanic کے کپتان نے 1912ء میں Glacier کی موجودگی کی وارننگ کے باوجود اتنی تیز رفتاری سے جہاز چلایا کہ یہ جہاز اپنے پہلے ہی سفر کے دوران ڈوب گیا۔

5۔ ایک سیاستدان Nail Kiosk  1983ء میں برج ٹائون کے ساحل پر گیا جہاں وہ ایک لہر کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔

6۔ وزیر اعظم Tony Blair 2003ء میں اپنے ملک کے عوام کو قائل کرتے رہے کہ عراق کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں لہذا اس پر حملہ ناگزیر ہے۔یہ دعوی بعد میں غلط ثابت ہوا اور Tony Blair کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

7۔ لیڈ کے مینجر Howard Wilkinson نے کھلاڑی  Eric Cantona’s کو 1.1 ملین پائونڈ میں Manchester United کو بیچا، اپنے بہترین کھلاڑی کو مخالف کے ہاتھوں بیچنا سنگین غلطی ثابت ہوا۔

8۔ پہلی جنگ عظیم میں Empire Ottoman نے جرمنی کا ساتھ دیا، ایسا کرنا انتہائی غلط فیصلہ ثابت ہوا اور اس جنگ میں جرمنی کی شکست کے بعد Empire Ottoman کے ٹکڑے ہو گئے۔

9۔ Zulfiqar Ali Bhutto نے جنرل Zia ul-Haq کو آرمی چیف کے عہدے پر ترقی دی، یہ ایک فاش غلطی ثابت ہوئی کیونکہ جنرل Zia ul-Haq نے بھٹو حکومت کا خاتمہ کر دیا۔

10۔ Tony Blair کی طرح George Bush نے بھی دنیا کو عراق کے تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا نام لے کر جنگ کیلئے اکسایا اور یہ دعوی غلط ثابت ہونے کے بعد انہیں بھی دنیا بھر میں تنقید اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

No comments.

Leave a Reply