سعودی محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے صارفین کے لیے آن لائن خدمات

سعودی محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے صارفین کے لیے آن لائن خدمات

سعودی محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے صارفین کے لیے آن لائن خدمات

الریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس نے صارفین کے لیے آن لائن خدمات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صارفین کے لیے ابشر پلیٹ فارم سے معلومات کا تبادلہ، سروسز کی فراہمی اور مکمل اختیارات سونپے جانے جیسے سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ صارفین کو آن لائن سہولیات مرحلہ وار فراہم کی جائیں گی۔ ابشر پلیٹ فارم سے فراہم کی جانے والی سروسز کے ذریعے سعودی عرب میں ملازمت کرنے والا کوئی بھی شہری یا مملکت میں خاندان کا سربراہ اپنے زیرکفالت افراد کے پاسپورٹس کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کے اور سعودی عرب میں موجود متعلقہ ملک کے سفارت خانے سے اس کی تجدید کرا سکے گا۔ ابشر میں اکائونٹ ہولڈر کو مشروط طور پر مقامی یا عارضی طور پر قیام پذیر افراد کو سروسز سونپنے کا بھی اختیار ہو گا۔  مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ جسے ذمہ داری سونپی جا رہی ہے صارف کو اس پر مکمل اعتماد ہو۔ بزنس انٹیلی جنس پلیٹ فارم تمام آجروں، اداروں، سعودیہ میں قائم تنظیموں سے وابستہ افراد کی تفصیلات، اعداد و شمار، ادارے کی ٹائم لائن کے خاتمے اور اس کی دستاویزات کو بھی ظاہر کرے گا۔ ڈائریکٹوریٹ نے مزید کہا کہ ابشر کے پلیٹ فارم پر اپنے اکائونٹ کے ذریعہ صارف سعودیہ میں مقیم کسی اور شخص کو منتقل کرنے پر متفق ہو سکتا ہے مگر نئے صارف کو اس کی آن لائن تصدیق کرانا ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply