جان کیری کا امن فارمولہ قبول کرنے کے لیے محمود عباس پر دباؤ

جان کیری کا امن فارمولہ قبول کرنے کے لیے محمود عباس پر دبائو

جان کیری کا امن فارمولہ قبول کرنے کے لیے محمود عباس پر دبائو

رام اللہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت ‘الفتح’ کی سینٹرل کمیٹی کے رکن جمال محسن نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے فلسطین، اسرائیل امن فارمولہ قبول کرنے کے لیے صدر عباس پر صہیونیوں کی جانب سے سخت دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ جمال محسن نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی دھمکیوں کا اصل مقصد جان کیری کے امن فارمولے قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں امریکی وزیر قانون و انصاف اور مذاکرات کمیٹی کی سربراہ ‘زیپی لیونی’ نے رام اللہ اتھارٹی کو جو دھمکی دی ہے اس کا اصل مقصد جان کیری کے امن فارمولے کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔ فتح راہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات ان کے اصولی مؤقف میں تبدیلی کا باعث نہیں بن سکتے ہیں اور نہ ہی اس طرح کی دھمکیوں سے فلسطینی اپنے دیرینہ مطالبات سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر قانون نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس کو اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کرنا ہو گا۔ اگر انہوں نے اسرائیل کا یہودی ریاست کا تشخص تسلیم نہ کیا تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

No comments.

Leave a Reply