تھائی لینڈ میں انتخابات کو مؤخر کرنے کا الیکشن کمیشن کا مشورہ

۔ الیکشن کمیشن منگل کو وزیر اعظم ینگ لک شنا وترا  سے ملاقات کرے گا

۔ الیکشن کمیشن منگل کو وزیر اعظم ینگ لک شنا وترا سے ملاقات کرے گا

بنکاک ۔۔۔ نیوز ٹائم

تھائی لینڈ کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ مجوزہ انتخابات کو کم از کم ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دینا چاہئے، کمیشن نے ہفتہ کے آخر میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد مزید خونریزی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن وزیر اعظم ینگ لک شینا وترا  سے ملاقات کرے گا، تاکہ انتخابات کی تاریخ کے بعد متعلق تبادلہ خیال کیا جا سکے قبل ازیں دستوری عدالت کے فیصلہ کے بعد انتخابات میں تاخیر کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے، کیونکہ دارالحکومت میں گزشتہ کئی مہینوں سے مخالف حکومت احتجاج کیا جا رہا ہے۔ رائٹر سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ایک رکن نے کہا کہ انتخابی عہدیداروں  کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ انتخابات کے انعقاد کو کامیابی سے یقینی بنایا جائے مگر ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ملک میں امن و امان برقرار رہے۔ وزیر داخلہ  جو برسر اقتدار پیو تھائی پارٹی کے سربراہ بھی ہیں انہوں نے بتایا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کے متعلق پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ دو فروری کو انتخابات منعقد کرانے کے لئے ہمیں پہل کرنا چاہئے۔ انتخابات کو ملتوی کرنے سے صرف بعض تنظیموں کو مزید مہلت فراہم ہو گی اور وہ حکومت کو نشانہ بنائیں گی۔ اسی دوران اپوزیشن کارکنوں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا۔ حکومت نے اپوزیشن کارکنوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم ینگ لک شناوترا کی بے دخلی کے لیے طویل عرصے سے جاری مہم کے ایک حصہ کے طور پر وزارتوں کے محاصرے سے دستبردار نہیں ہوتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply