جعلی تاریخ پیدائش درج کرنے پر نیپال کے چیف جسٹس برطرف

نیپال کے متنازع چیف جسٹس گوپال پراجولی

نیپال کے متنازع چیف جسٹس گوپال پراجولی

کھٹمنڈو ۔۔۔ نیوز ٹائم

نیپال کے متنازع چیف جسٹس Gopal Parajuli کو کاغذات میں جعلی تاریخ پیدائش درج کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ نیپالی چیف جسٹس Gopal Parajuli نے اپنی تاریخ پیدائش میں تبدیلی کی تھی تاکہ طویل عرصے تک چیف جسٹس رہ سکیں۔  جعلی تاریخ پیدائش کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جوڈیشل کونسل نے کی انکوائری کی اور فیصلہ سنایا کہ پراجولی کو 7 ماہ قبل سبکدوش ہو جانا چاہیے تھا۔ Gopal Parajuli نے جعلی تاریخ پیدائش کا معاملہ سامنے لانے والے اخبار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply