دنیا بھر کے اہم عالمی رہنمائوں کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟

نیوز ٹائم

کیا آپ کو پتہ ہے کہ دنیا بھر کے اہم ممالک کے سربراہانِ حکومت اور ریاست کو ان کی خدمات کے عوض کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

لی شین لونگ:

دنیا بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ سنگاپور کے وزیرِ اعظم Lee Hsien Loong کی ہے۔ اس عہدے پر اپنی خدمات کے عوض وہ ہر ماہ    147000امریکی ڈالر کے برابر رقم وصول کرتے ہیں۔

الائن بیرسیٹ:

سوئٹزرلینڈ کی کنفیڈریشن کے صدر Alain Berset کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 36 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

انجیلا مرکل:

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی تنخواہ یورپی یونین میں سب سے زیادہ اور دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ بطور رکن پارلیمان اور ملکی چانسلر ان کی مجموعی ماہانہ تنخواہ 27793 یورو بنتی ہے اور انہیں اس پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرنا پڑتا۔

ملیکم ٹرن بل:

آسٹریلوی وزیرِ اعظم Malcolm Turnbull کی سالانہ تنخواہ 528000 آسٹریلوی ڈالر ہے جو کہ ساڑھے 33 ہزار امریکی ڈالر ماہانہ کے برابر ہے۔ یوں وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ:

امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ 400000 ڈالر ہے جو ماہانہ 33333 ڈالر بنتی ہے۔ صدر ٹرمپ سب سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے سربراہان مملکت میں اگرچہ پانچویں نمبر پر ہیں لیکن انہوں نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

چارلس مشیل:

Wage Indicators کے مطابق Belgium کے وزیرِ اعظم Charles Michel 28 ہزار ڈالر کی ماہانہ تنخواہ کے ساتھ عالمی سطح پر چھٹے اور یورپ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

سرجیو ماتریلا:

اطالوی صدر Sergio Mattarella ساتویں نمبر پر ہیں اور اس عہدے پر خدمات کے عوض انہیں ماہانہ 23 ہزار امریکی ڈالر کے برابر تنخواہ ملتی ہے۔

جسٹن ٹروڈو:

کینیڈا کے وزیر اعظم Justin Trudeau عالمی سطح پر زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے رہنمائوں کی اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ تقریباً سوا 22 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے۔

کرسٹی کالیولائیڈ:

ایسٹونیا کی 48 سالہ صدر Kersti Kaljulaid کی ماہانہ تنخواہ 20 ہزار امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔

لارس لوکے راسموسن:

ڈنمارک کے وزیر اعظم Lars Løkke Rasmussen اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں اور انہیں ماہانہ پونے 20 ہزار امریکی ڈالر کے برابر تنخواہ ملتی ہے۔

سٹیفان لووین:

سویڈن کے وزیر اعظم Stefan Löfven کی ماہانہ تنخواہ تقریباً ساڑھے 19 ہزار ڈالر بنتی ہے اور وہ اس فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہیں۔

جمی مورالیس:

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کے صدر Jimmy Morales کی ماہانہ تنخواہ بھی 19300 امریکی ڈالر بنتی ہے۔

آذر الیے:

Wage Indicators کے مطابق آذربائیجان کے صدر Ilham Aliyev کی ماہانہ تنخواہ بھی 19 ہزار ڈالر ہے۔

ایمانوئل ماکروں:

یورپی یونین کی دوسری مضبوط ترین معیشت فرانس کے صدر Emmanuel Macron کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 17 ہزار ڈالر سے زائد ہے جو کہ جرمن چانسلر کی تنخواہ سے نمایاں طور پر کم ہے۔

شینزو آبے:

پندرہویں نمبر پر جاپانی وزیر اعظم Shinzō Abe ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ 16700 ڈالر کے قریب بنتی ہے۔

ٹریزا مے:

برطانوی وزیر اعظم Theresa May کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 16 ہزار ڈالر کے برابر بنتی ہے۔

رجب طیب اردگان:

ترک صدر Recep Tayyip Erdoğan ہر ماہ 13 ہزار ڈالر بطور تنخواہ لیتے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن:

روسی صدر ولا Vladimir Putin کی تنخواہ کئی دیگر اہم رہنمائوں سے کم ہے۔

انہیں ہر ماہ ساڑھے 12 ہزار ڈالر ملتے ہیں۔

نریندر مودی:

بھارتی وزیر اعظم Narendra Modi بھی اس فہرست میں کافی نیچے ہیں اور ان کی امریکی ڈالر میں ماہانہ تنخواہ تقریباً 2500 بنتی ہے۔

شی جن پنگ:

دوسری مرتبہ چینی صدر منتخب ہونے والے Xi Jinping ممکنہ طور پر تاحیات چینی صدر رہ سکتے ہیں۔ Wage Indicators کے مطابق ان کی تنخواہ محض 1700 ڈالر کے برابر ہے۔

شاہد خاقان عباسی:

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم Shahid Khaqan Abbasiکو ملنے والی ماہانہ تنخواہ دنیا عالمی سطح پر انتہائی کم ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق Shahid Khaqan Abbasi کو ماہانہ تقریباً 1250 امریکی ڈالر کے برابر تنخواہ دی جاتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply