شمالی کوریا، امریکہ تعلقات میں تبدیلی کی ہوا چلنا شروع، شمالی کوریائی سرکاری میڈیا

۔ شمالی کوریا نے امریکہ سے ممکنہ سربراہی ملاقات کے بارے میں سرکاری طور پر ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے

۔ شمالی کوریا نے امریکہ سے ممکنہ سربراہی ملاقات کے بارے میں سرکاری طور پر ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیو ٹائم

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ سے شمالی کوریا کے تعلقات میں تبدیلی کی ہوا نے جنم لینا شروع کر دیا ہے۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے شمالی کوریا کی امریکہ اور جنوبی کوریا سے ممکنہ بات چیت سے متعلق منگل کو تبصرہ جاری کیا ہے۔ تبصرے میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے دونوں کوریائوں کے درمیان تعلقات کی استواری کی فضا پیدا کر دی ہے  اور شمالی کوریا، امریکہ تعلقات میں تبدیلی کے رجحان کو جنم دیا ہے۔  تبصرے میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ سے شمالی کوریا کے تعلقات کا ابھی آغاز ہو رہا ہے۔ تبصرے میں اس خیال پر تنقید کی گئی ہے کہ شمالی کوریا نے مذاکرات شروع کرنے کی کوشش فقط جاپان، امریکہ اور دیگر ممالک کے دبائو میں آنے کے بعد کی ہے۔ شمالی کوریا نے امریکہ سے ممکنہ سربراہی ملاقات کے بارے میں سرکاری طور پر ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply