چین کشیدگی کے بجائے اعتماد کی فضا ہموار کرے: جاپانی وزیر اعظم

عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے

عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا کہ چین کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے کشیدگی کی جگہ دوسرے ممالک کے ساتھ اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوئٹزر لینڈ کے شہر داؤس میں گزشتہ ہفتے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ 20 سال سے چین کی فوج کی تیاریوں میں اضافہ پڑوسی ممالک کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو اپنی فوج میں توسیع سے اقتصادی خوشحالی اور ترقی میں کسی قسم کی مدد نہیں ملنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو اپنی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں اضافہ کے لئے بین الاقوامی تعلقات بہتر بنانے ہوں گے کیونکہ کشیدگی سے اسے کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔ جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ چین کے لیے یہ سمجھنا اہمیت کا حامل ہے کہ چاہے وہ معاشی ترقی ہو یا خوشحالی، سرگرمیوں میں اضافہ سے چین کو مستقبل میں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ جاپانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عالمی طاقتوں کو جاپان سے مل کر جاپانی فوج کو بھی مستحکم کرنا ہو گا تاکہ چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کا جواب دیا جا سکے اور مشرق چین کے سمندر میں جاپان کے مقبوضہ جزائر کی حفاظت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی مقابلہ آرائی یا ٹکراؤ کا وہ کوئی ارادہ نہیں رکھتے، لیکن اپنے ملک کی آبی و بری حدود اور وہاں کے باشندوں کی جان و مال کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے۔

No comments.

Leave a Reply