برطانوی وزیر خارجہ نے پیوٹن کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی

برطانوی وزیر خارجہ نے پیوٹن کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی

برطانوی وزیر خارجہ نے پیوٹن کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

پیوٹن ملکی ساکھ بہتر بنانے کیلئے فٹبال ورلڈکپ کا استعمال کر رہے ہیں، بورس جانسن کا پارلیمنٹ میں خطاب۔ برطانوی وزیر خارجہ Boris Johnson نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب میں وزیر خارجہ ج Boris Johnson نے روسی صدر کا جرمنی کے ہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا  کہ جس طرح ہٹلر نے اولمپکس کو استعمال کیا تھا اسی طرح پیوٹن بھی فٹبال ورلڈ کپ کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے ذریعے اپنے ملک کا مقام اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایسا ہی ہے جیسا ہٹلر نے نازی جرمنی میں اولمپکس کی میزبانی کر کے اپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کی تھی۔  ماسکو کا ورلڈ کپ کی میزبانی کو کردار سازی کے لیے استعمال کرنے کا موازنہ 1936ء میں ہونے والے اولمپکس سے کرنا بالکل درست ہے۔

No comments.

Leave a Reply