جرمن فوجی غیر معینہ مدت تک افغانستان میں رہنے کے لئے تیار ہیں: وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن

جرمن وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن

جرمن وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر دفاع Ursula von der Leyen نے افغانستان میں تعینات جرمن فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں غیر معینہ مدت تک موجود رہنے کے لیے تیار رہیں۔ افغانستان ابھی اپنی سکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھانے کی منزل سے بہت دور ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر دفاع Ursula von der Leyen نے تسلیم کیا کہ افغانستان اپنی سلامتی کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ضروری تیاری سے ابھی بہت دور ہے۔ Ursula von der Leyen نے شمالی افغانستان میں مزار شریف کے دورے کے موقع پر وہاں تعینات جرمن فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا یہ کسی طے شدہ وقت کی بات نہیں ہے جس پر سختی سے عمل کیا جا سکے۔ انہوں نے افغان صدر اور دیگر حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں مزار شریف میں جرمن فوجیوں کے فوجی اڈے پر Ursula von der Leyen کا مزید کہنا تھا کہ جرمن فوجیوں کی تعیناتی کی مدت افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کی کامیابیوں پر منحصر ہے۔

No comments.

Leave a Reply