بے قابو چینی خلائی اسٹیشن 30 مارچ سے 2 اپریل تک زمین پر گرے گا

اس کا وزن 8.5 ٹن ہے اور یہ 2016ء سے ہی زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے

اس کا وزن 8.5 ٹن ہے اور یہ 2016ء سے ہی زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یورپی خلائی ایجنسی نے بتایا کہ چینی سائنسدانوں کا اس سیٹلائٹ پر کنٹرول ختم ہو چکا ہے اور یہ کنٹرول 2016 میں ختم ہوا تھا  اور اب یہ خلائی اسٹیشن 30 مارچ سے 2 اپریل تک کسی بھی وقت انتہائی گنجان آباد شہروں پر گر سکتا ہے۔ ان میں بارسلونا، بیجنگ، نیو یارک، شکاگو، استنبول، روم اور ٹورانٹو شامل ہیں۔ اس سرکش خلائی اسٹیشن میں انتہائی مہلک کیمیکل موجود ہے۔  پہلے خیال کیا گیا تھا کہ یہ خلائی اسٹیشن زمین کے مدار میں 3 اپریل کو داخل ہو گا۔ یورپی اسپیس ایجنسی کے ماہرین نے کہا کہ وہ ہر دوسرے دن اس سیارے کے ملبے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملبے کے کرہ ارض سے ٹکڑانے کی تاریخوں پر بھی ان کی نظر ہے۔ مارچ کے وسط سے روزانہ ہی اس پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اب کہا جاتا ہے کہ یہ سیارہ جلد ہی زمین سے ٹکرائے گا۔ اس کا وزن 8.5 ٹن ہے اور یہ 2016ء سے ہی زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہی یہ جل جائے گا لیکن اس کے ٹکڑے جو 100 کلو گرام جتنے وزنی ہوں گے زمین سے ٹکرائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply