امریکا اور 14 یورپی ممالک نے روسی سفارتکار نکال دیے

سفارتکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 7 روزکے اندر اندر ملک چھوڑ دیں

سفارتکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 7 روزکے اندر اندر ملک چھوڑ دیں

واشنگٹن، برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کے بعد امریکا سمیت 15 ممالک نے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر نے Seattle میں روسی سفارت خانے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے،  جبکہ 60 روسی سفاتکاروں کی ملک بدری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سفارتکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 7 روزکے اندر اندر ملک چھوڑ دیں۔ دوسری جانب جرمنی نے بھی 4 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ لتھوینیا اور پولینڈ کا بھی روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ ڈنمارک نے 2 اور یوکرائن نے 13 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانس نے بھی عالمی لہر کا حصہ بنتے ہوئے اپنے ملک سے 4 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  مجموعی طور پر یورپی یونین کے 14 ممالک نے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔  یورپی کونسل کے سربراہ Donald Tusk کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں یورپی یونین کے مشترکہ فریم ورک میں رہتے ہوئے مزید سفارتکاروں کو بھی بے دخل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب روس کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ سفارتکاروں کی بے دخلی کے معاملے پر ہر ملک کو آئندہ کچھ دنوں میں مناسب جواب دیا جائے گا۔ خیال رہے 10 مارچ کو برطانوی شہر Salisbury  میں 66 سالہ سابق روسی جاسوس Sergei Skripal اور ان کی بیٹی 33 سالہ Yulia Skripal  کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس حوالے سے برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں باپ بیٹی کو اعصاب متاثر کرنے والے کیمیکل مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد برطانیہ نے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply