ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی بے قدری، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم؟

ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی بے قدری، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم؟

ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی بے قدری، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم؟

واشنگٹن، کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ادارے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کا موزانہ ایشیا کی سب سے چھوٹی معیشت کمبوڈیا کے ساتھ کیا ہے  جس کی معیشت پاکستان کے مقابلے میں 10 گنا چھوٹی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر ہیں۔ 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستانی ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہو جائیں گے۔ رپورٹ میں انسائٹ سیکیورٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ کے حوالے سے کہا گیا کہ جون 2018 ء تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید 2.2 ارب ڈالر کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ خسارے کو، جو 8 ماہ میں 10 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا، کو اضافی برآمدات کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ حکومت نے خسارے کی فنانسنگ کے لئے بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتے شرح سود کے سبب روک دیا ہے۔

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے  جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 30 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 114.40 روپے سے بڑھ کر 114.70 روپے اور قیمت فروخت 115.40 روپے سے بڑھ کر 115.70 روپے پر جا پہنچی۔ اسی طرح 40 پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 140.30 روپے سے بڑھ کر 140.60 روپے اور قیمت فروخت 142 روپے سے بڑھ کر 142.40 روپے ہو گئی  تاہم 80 پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 161.10 روپے سے گھٹ کر 160.20 روپے اور قیمت فروخت 162.80 روپے سے گھٹ کر 162 روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورت کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 115.50 روپے سے کم ہو کر 115.48 روپے اور قیمت فروخت 115.60 روپے سے کم ہو کر 115.58 روپے پر آ گئی۔

No comments.

Leave a Reply