جاپان میں روبوٹس عمر رسیدہ افراد کا بڑا سہارا

جاپان میں روبوٹس عمر رسیدہ افراد کا بڑا سہارا بننے لگے

جاپان میں روبوٹس عمر رسیدہ افراد کا بڑا سہارا بننے لگے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں روبوٹس عمر رسیدہ افراد کا بڑا سہارا بننے لگے۔ ٹوکیو کے نرسنگ ہوم میں موجود بزرگوں کا بیشتر وقت ان روبوٹس کے ساتھ گزرتا ہے۔ پالتو جانوروں کی جگہ بھی روبوٹس لینے لگے۔ اس نرسنگ ہوم میں یہی روبوٹس معمر افراد کو ایکسرسائز کراتے ہیں اور مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔ ٹوکیو کی مقامی حکومت کے تعاون سے 2013ء میں اس نرسنگ ہوم میں 20 روبوٹس متعارف کرائے گئے تھے۔  جس کا مقصد ملازمین کی کمی کو پورا کرنا تھا۔  یہ Hominoid Robot ناصرف نرسنگ ہوم کے کام سرانجام دیتے ہیں بلکہ وہاں مقیم بزرگوں کا دل بھی بہلاتے ہیں۔ نرسنگ ہوم میں مقیم 84 سال کی Kazuko Yamada کہتی ہیں کہ اگر روبوٹس کی جگہ انسان ہوتے تو ان سے بات کرنے سے پہلے سوچنا پڑتا کہ یہ کس مزاج کے انسان ہیں۔ یہی نہیں گھروں میں رہنے والے بزرگ بھی پالتو جانوروں کی جگہ ان روبوٹس کو اہمیت دینے لگے ہیں۔  یہ روبوٹس ان کے لیے خاندان کے فرد جیسے ہیں جن کے ساتھ وقت گزار کر معمر افراد خوش ہوتے ہیں۔ جاپان کی مجموعی آبادی کا 27.2 فیصد 65 سال یا اس سے بڑی عمر کے افراد پر مشتمل ہے، 2065ء تک یہ تعداد مجموعی آبادی کا 40 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply