امریکا، پاکستان پر سیاسی پابندیاں لگا سکتا ہے، امریکی جریدہ

ٹرمپ انتظامیہ نے بعض پاکستانی سرکاری اہلکاروں پر ویزے کی پابندیاں لگانے پر بھی غور شروع کر دیا ہے

ٹرمپ انتظامیہ نے بعض پاکستانی سرکاری اہلکاروں پر ویزے کی پابندیاں لگانے پر بھی غور شروع کر دیا ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا، پاکستان پر سیاسی پابندیاں لگا سکتا ہے۔ امریکی جریدے فارن پالیسی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا، پاکستان کا اہم غیر نیٹو اتحادی کا درجہ ختم کرنے پر غور کر رہا ہے، عارضی طور پر روکی گئی فوجی امداد بھی مستقل بند کی جا سکتی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے بعض پاکستانی سرکاری اہلکاروں پر ویزے کی پابندیاں لگانے پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔ فارن پالیسی نے سینئر امریکی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ دو ماہ پہلے فوجی امداد روکے جانے کے باوجود پاکستان اپنی سرزمین پر افغان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے۔ جریدے کے مطابق امریکا خطے میں اپنے مفادات اور اہلکاروں کے تحفظ کے لیے جو ضروری سمجھتا ہے وہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

No comments.

Leave a Reply