شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور چینی صدر شی جن پنگ

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور چینی صدر شی جن پنگ

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کے سربراہ Kim Jong-un نے چین کا پہلا غیر ملکی دورہ کیا، Kim Jong-un  نے بیجنگ میں چینی صدر Xi Jinping  سے ملاقات کی، ملاقات میں متعدد امور پر بات چیت کی گئی۔ چینی خبر ایجنسی کے مطابق Kim Jong-un  ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان بات چیت چاہتے ہیں۔ Kim Jong-un نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور خطے میں امن اور استحکام کا ماحول پیدا کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر Xi Jinping سے باہمی دلچسپی کے امور پر سمجھوتے سے مطمئن ہوں، یہ میری سنجیدہ ذمہ داری تھی کہ پہلا غیر ملکی دورہ چین کا کروں۔ مبصرین کے مطابق ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ Kim Jong-un  کی ممکنہ ملاقات پر بھی بات ہوئی ہو گی، دورے میں Kim Jong-un  ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھی۔ جنوبی کورین میڈیا کا دعوی ہے کہ Kim Jong-un کی اپریل میں جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات متوقع ہے  جبکہ مئی میں ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے اور چینی صدر Xi Jinping  نے شمالی کوریا کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور شمالی کوریا کے اچھے تعلقات قائم رہیں گے۔ روسی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر 25 مارچ کو چین  پہنچے تھے اور آج تک قیام کیا، 2011 ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کے لیڈر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔ Kim Jong-un  کی بیجنگ سے روانگی کی بعد دورے کی خبر جاری کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق چین نے وائٹ ہائوس کو Kim Jong-un کے دورے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق بیجنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چینی صدر Xi Jinping کے ذاتی پیغام سے بھی آگاہ کیا، شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دبائو کی مہم کی وجہ سے مذاکرات کا ماحول پیدا ہو رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply