جنوبی کوریا کے صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات 27 اپریل کو طے

جنوبی کوریا کے صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات 27 اپریل کو طے

جنوبی کوریا کے صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات 27 اپریل کو طے

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جزیرہ نما کوریا میں امن کی جانب پیشرفت، 27 اپریل کو جنوبی کوریا کے صدر Moon Jae-In اور شمالی کوریا کے رہنما Kim Jong un کی ملاقات طے پا گئی،  صدر ٹرمپ بھی دورہ چین کے بعد Kim Jong un سے ملیں گے۔ طویل کشمکش اور جوہری جنگ کی دھمکیوں کے بعد جزیرہ نما کوریا میں امن کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا،  دونوں ہمسایہ ملکوں کے سربراہوں کے درمیان ملاقات اگلے ماہ 27 تاریخ کو طے پا گئی۔ جنوبی کوریا کے صدر Moon Jae-In  اور شمالی کوریائی رہنما Kim Jong un کے درمیان ملاقات میں خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر گفت و شنید ہو گی۔ اس حوالے سے  Kim Jong un گزشتہ روز بیجنگ میں چینی صدر  Xi Jinping سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی دورہ چین کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply