پیانگ یانگ میں میوزک کنسرٹ، جنوبی کوریا کے صدر کی خصوصی شرکت

پیانگ یانگ میں جنوبی کورین موسیقاروں کی پرفارمنس

پیانگ یانگ میں جنوبی کورین موسیقاروں کی پرفارمنس

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں تعلقات کی بحالی کے اقدامات جاری ہیں، Pyongyang میں جنوبی کورین موسیقاروں کی پرفارمنس دیکھنے کیلئے Kim Jong-un بھی اہلیہ کے ہمراہ پہنچ گئے۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں برف پگھلنے لگی۔Pyongyang میں جنوبی کوریا کے پاپ سٹار کی مدھر آوازیں گونج اٹھیں۔ میوزک کنسرٹ میں شمالی کوریا رہنما Kim Jong-un اور ان کی اہلیہ نے خصوصی شرکت کی۔  ان کی آمد پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ میوزک کنسرٹ میں گرلز بینڈ گروپ نے بھی آواز کا جادو جگایا۔ ایک دوسرے کو جوہری جنگ کی دھمکیاں دینے والے امریکی صدر ٹرمپ اور Kim Jong-un میں مئی میں ملاقات متوقع ہے۔ شمالی کوریا کے دارالحکومت Pyongyang میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں جنوبی کوریا کے گلوکاروں نے پرفارم کیا۔ اس تقریب کی خاص بات صدر Kim Jong-un کی شرکت تھی، جنہوں نے خصوصی طور پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس تقریب کی رونق بڑھائی اور فنکاروں کو خوب داد دی، اس موقع پر شمالی کوریا کے صدر بھی شریک تھے۔ اتوار کی شب اس کنسرٹ میں جنوبی کوریا کے مشہور ”کے پوپ گروپس” میں RedVelvet نے پرفارم کیا۔ اس کنسرٹ کا مقصد دونوں ممالک میں تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ Kim Jong-un نے جنوبی کوریا کے کنسرٹ میں شرکت کی جبکہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد جنوبی کوریا کے پہلے گلوکار ہیں جنہوں نے شمالی کوریا میں پرفارم کیا، اس سے قبل جنوبی کوریا کے آرٹ گروپ نے فروری میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply