عبد الفتاح السیسی 97 فیصد ووٹ لے کر دوبارہ صدر منتخب

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر کے صدر Abdel Fattah al-Sisi 97 فیصد ووٹ لے کر 4 سال کے لیے دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔ مصر کے الیکشن کمیشن نے سوموار کو صدارتی انتخابات کے باضابطہ سرکاری نتائج کا اعلان کیا ہے۔  Abdel Fattah al-Sisi چار سال قبل بھی اتنے فیصد ووٹ لے کر پہلی مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے  لیکن اس مرتبہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم رہی ہے اور صرف ساڑھے 41 فیصد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

مصر کے سرکاری اخبار Lasheen Ibrahim نے صدارتی انتخاب کے لیے 26 سے 28 مارچ تک ہونے والی پولنگ میں ووٹ ڈالنے کی شرح 42.08 فیصد بتائی ہے  اور کہا ہے کہ مصر کے کل 6 کروڑ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے ڈھائی کروڑ نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ Lasheen Ibrahim کے مطابق مصر کی نیشنل الیکشن اتھارٹی (این ای اے) کے سربراہ لاشین ابراہیم نے قاہرہ میں ایک نشری نیوز کانفرنس میں سوموار کو نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے  کہ اندرون اور بیرون ملک 24,254,152 شہریوں نے صدر کے انتخاب میں اپنا حق رائے دی استعمال کیا ہے۔ اس طرح ووٹ ڈالنے کی شرح 41.5 فیصد رہی ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق صدر Abdel Fattah al-Sisi کے مدمقابل واحد صدارتی امیدوار  al-Ghad پارٹی کے سربراہ Moussa Mostafa Moussa کے حق میں صرف 656,534 ووٹ ڈالے گئے ہیں  اور یہ کل ووٹوں کا 2.92 فیصد بنتے ہیں۔ مصری آئین کے مطابق صدر Abdel Fattah al-Sisi کی موجودہ 4 سالہ مدت 7 جون کو ختم ہو گی اور وہ 8 جون کو نئی مدت صدارت کے لیے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

No comments.

Leave a Reply