دبئی میں ضمانت کیلئے اب پاسپورٹ کی شرط لازم نہیں

دبئی کے پبلک پراسیکیوشن کے پاس اپنے پاسپورٹس چھوڑنے یا ضامنوں کو حوالے کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی

دبئی کے پبلک پراسیکیوشن کے پاس اپنے پاسپورٹس چھوڑنے یا ضامنوں کو حوالے کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

دبئی کے پراسیکیوٹر General Ali Hamid bin Khattam نے کہا ہے کہ مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مشتبہ افراد کو بہت جلد ایک برقی ضمانت مل جائے گی اور انھیں اس مقصد کے لیے دبئی کے پبلک پراسیکیوشن کے پاس اپنے پاسپورٹس چھوڑنے یا ضامنوں کو حوالے کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمارٹ ضمانت اقدام کے تحت یہ فیصلہ دبئی حکومت کے نظم و نسق کو اسمارٹ انداز میں اور بغیر کاغذ کے چلانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ بن خاتم  نے مزید بتایا کہ یہ مشتبہ افراد اپنے خلاف قانونی چارہ جوئی کے باوجود اپنے اقاموں اور پاسپورٹس کی تجدید کرا سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اقدام ہم نے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مطمئن کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔ مثال کے طور پر اب ضامنوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہو گی اور وہ اپنے پاسپورٹس اپنے پاس ہی رکھ سکیں گے۔

No comments.

Leave a Reply