جاپان میں ساڑھے آٹھ میٹر اونچا انسانی روبوٹ تیار

روبوٹ کا وزن 7 ہزار کلوگرام ہے

روبوٹ کا وزن 7 ہزار کلوگرام ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی کمپنی نے 8.5-meter  اونچا انسانی روبوٹ بنا لیا جس کے سر پر بیٹھ کر اسے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ روبوٹ کا وزن 7 ہزار کلوگرام ہے، اسے 44  سالہ انجینئر Masaaki Nagumo  نے بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے وہ سائنس فکشن سیریز کے روبوٹ گندام Gundam جیسا روبوٹ بنانا چاہتے تھے، روبوٹ کے سر تک ایک لفٹ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے، اس کے دائیں بازو پر bazooka گن بنائی ہے جس سے فوم کے بال 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فائر کئے جا سکتے ہیں۔ Masaaki Nagumo  کو ایک مسئلہ بھی درپیش ہے، وہ روبوٹ کو عمارت سے باہر نہیں لے جا سکتے کیونکہ وہ اتنا اونچا ہے کہ اسے نکالنے کے لئے عمارت گرانا پڑے گی۔

No comments.

Leave a Reply