سعودی عرب میں 35 سال بعد آج پہلی فلم کی نمائش ہو گی

پینتس سالہ پابندی کا خاتمہ مشہور فلم بلیک پینتھر سے ہو گا

پینتس سالہ پابندی کا خاتمہ مشہور فلم بلیک پینتھر سے ہو گا

ریاض  ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب میں 35 سال بعد آج پہلی بار سینما ہائوس میں فلم دکھائی جائے گی۔ 35سالہ پابندی کا خاتمہ مشہور فلم بلیک پینتھر سے ہو گا، بتایا گیا ہے کہ سینما ہائوس کی سافٹ لانچ سے سعودی عرب میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گا، فلم کی نمائش سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ انٹرٹینمنٹ کمپنی اور یو ایس تھیٹر کے ماہرین اے ایم سی کے اشتراک سے ہو گا۔ اس مقصد کیلئے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ ریاض میں ایک نیا سینما ہائوس اور کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے۔ اس شو میں شرکا کیلئے دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں، عام شہریوں کیلئے مئی میں تمام سینما ہائوس کھل جائیں گے  اور ان کیلئے ایڈوانس بکنگ مئی میں شروع ہو گی، 2018ء کی مزید تین نئے سینما ہائوس اوپن ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply