جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے امریکی صدر سے ملاقات کے لیے امریکہ روانہ

شنزو آبے نے منگل کی سہ پہر کو ٹوکیو سے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو

شنزو آبے نے منگل کی سہ پہر کو ٹوکیو سے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe امریکہ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات کریں گے۔ دونوں لیڈروں کی یہ ملاقات امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین منصوبہ شدہ سربراہی ملاقات سے قبل ہو گی۔ Shinzo Abe نے منگل کی سہ پہر کو ٹوکیو سے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ مذاکرات میں شمالی کوریا اور معیشت جیسے معاملات کے ساتھ ساتھ دوطرفہ اتحاد کے استحکام کے لیے تعاون کی امریکی صدر سے تصدیق کرنا چاہتے ہیں۔ Shinzo Abe نے کہا کہ مذاکرات میں شمالی کوریا کو جوہری اور میزائل پروگرام کو مکمل،  قابل تصدیق اور ناقابل تنسیخ انداز میں ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے مابین تعاون کی بھی وہ تصدیق چاہتے ہیں۔ Shinzo Abeنے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے کارندوں کے ہاتھوں عشروں قبل اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کا معاملہ بے حد اہمیت کا حامل ہے۔  انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں اس بات کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا کہ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر Kim Jong Un کے مابین ملاقات میں اس معاملے کے تصفیے کی جانب پیشرفت کی جائے۔ Shinzo Abe اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات مقامی وقت کے مطابق منگل اور بدھ کے روز فلوریڈا میں ہو گی جہاں امریکی صدر تعطیلات گزارتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply