شمالی کوریا سے اعلی ترین سطح پر براہ راست بات چیت : ڈونلڈ ٹرمپ کنفرم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

فلوریڈا ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے اعلی ترین سطح پر براہ راست بات چیت ہو رہی ہے، صدر ٹرمپ کے مطابق ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان تاریخی ملاقات کے بارے میں معاملات طے کرنا تھے، امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ بات چیت میں کون شامل تھا، فلوریڈا میں صدر ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم Shinzo Abe سے ملاقات کے موقعے پر اس بات کا انکشاف کیا،  انہوں نے کہا کہ اس وقت پانچ مقامات زیر غور ہیں جہاں Kim Jong Un سے ملاقات ہو سکتی ہے،  ان کے مطابق یہ ملاقات جون کے ابتدا میں یا اس سے کچھ دیر پہلے ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ  Mike Pompeoنے ایسٹر کے موقعے پر شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا تھا جہاں ان کی شمالی کوریا کے رہنما Kim Jong Un سے ملاقات ہوئی تھی،  امریکا نے شمالی کوریا سے اعلی سطح پر رابطوں کی تصدیق کی ہے، جس کا مقصد سربراہان مملکت کی ملاقات کی تیاری ہے۔ امریکی صدر نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان امن مذاکرات کی بھی حمایت کی،  جاپان کے تحفظات پر ٹرمپ نے کہا کہ جاپان اور امریکا کا شمالی کوریا کے معاملے پر ایک موقف ہے۔ تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ Kim Jong Un سے ملاقات ہی نہ ہو اور امریکا اپنے سخت موقف پر قائم رہے۔ دونوں طرف کے حکام کی ملاقاتیں جنوبی کوریا اور چین میں ہوئی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply