وزیرِاعظم شنزو آبے اور صدر ٹرمپ کا شمالی کوریائی معاملات پر تبادلہ خیال

وزیرِاعظم شنزو آبے اور صدر ٹرمپ

وزیرِاعظم شنزو آبے اور صدر ٹرمپ

فلوریڈا ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے وزیرِ اعظم Shinzo Abe کو بتایا ہے کہ وہ شمالی کوریائی رہنما Kim Jong Un کے ساتھ ملاقات میں شمالی کوریا کی جانب سے اغوا کردہ جاپانی شہریوں کا معاملہ اٹھانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ Shinzo Abe اور ٹرمپ نے فلوریڈا میں صدر ٹرمپ کی نجی رہائشگاہ پر دو روزہ مذاکرات کا آغاز کیا۔ دونوں رہنمائوں کے مذاکرات کے بعد جن میں مترجم موجود تھے، ایک اور ملاقات بھی ہوئی جس میں شرکا کی تعداد محدود تھی۔ اِس دوسری ملاقات کے آغاز کے موقع پر Shinzo Abe نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ معیشت اور شمالی کوریا کے معاملات پر تفصیلی مذاکرات کیے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ Kim Jong Un کے ساتھ اپنی سربراہ ملاقات میں اغوا کا معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے جاپان کیلئے بہترین ممکنہ نتیجہ لانے کے خاطر اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ کِم کے ساتھ تاریخی سربراہ ملاقات کے انعقاد کیلئے پانچ مقامات زیرِ غور ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ، شمالی کوریا کے ساتھ انتہائی اعلی سطحوں پر براہِ راست مذاکرات کر رہا ہے۔ Shinzo Abe نے امریکہ اور دیگر ملکوں کی جانب سے شام پر فوجی کارروائی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال غیر انسانی ہے اور جاپان اِسے برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے اِس عزم کی ٹوکیو حمایت کرتا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے پھیلائو اور اِس کے استعمال کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔

No comments.

Leave a Reply