دنیا کی معمر ترین خاتون نابی تاجیما 117 برس کی عمر انتقال کر گئیں

جاپان میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی خاتون نابی تاجیما

جاپان میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی خاتون نابی تاجیما

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی خاتون Nabi Tajima 117 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی جاپانی خاتون Nabi Tajima 117 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔  انہیں گزشتہ برس ہی یہ اعزاز ملا تھا۔ جاپانی حکام نے Nabi Tajima کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ Nabi Tajima رواں برس جنوری سے اپنے آبائی علاقے جزیرہ Kikai کے ایک اسپتال میں زیر ِعلاج تھیں تاہم زندگی کی 117 بہاریں دیکھنے والی Nabi Tajima کی ہسپتال میں طبعی موت ہو گئی جس پر پورا ملک سوگوار ہے۔ Nabi Tajima 4 اگست 1900 ء کو پیدا ہوئیں اور ان کی اولاد اور پھر ان کی اولاد کی کل تعداد 160 سے زائد ہے۔  Nabi Tajima کو گزشتہ برس ستمبر میں اس وقت دنیا کے معمر ترین فرد کا اعزاز حاصل ہوا تھا جب اس سے قبل اس اعزاز کی حامل  Jamaica کی خاتون Violet Brown انتقال کر گئی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply