شمالی اور جنوبی کوریا کا خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے سربراہان نے خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ Kim Jong-un اور جنوبی کوریا کے صدر Moon Jae-in کے درمیان ملاقات کے دوسرے مرحلے میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور اعلی سطح کے عسکری مذاکرات پر اتفاق کر لیا گیا ہے جب کے جنوبی کوریا کے صدر رواں سال شمالی کوریا کا دورہ بھی کریں گے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان مذاکرات میں شمالی اورجنوبی کوریا کی جنگ کے باعث علیحدہ ہونے والے خاندانوں کو ملانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور بھی دیا ہے۔ اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ Kim Jong-un مختصر دورے پر جنوبی کوریا کے سرحدی شہر Panmunjom پہنچے تھے جہاں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان 65 سال بعد پہلی بار ملاقات ہوئی۔ جنوبی کوریا کے صدر Moon Jae-in نے شمالی کوریا کے سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا۔  ایک دوسرے کے خلاف جنگ مسلط کرنے کے دعوی کرنے والے دونوں رہنمائوں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ Kim Jong-un کو شاندار روایتی انداز میں سلامی دی گئی جبکہ دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے اس سے قبل Kim Jong-un ان نے پیس ہائوس میں کتاب پر تاثرات درج کرتے ہوئے تحریر کیا کہ نئی تاریخ کا آغاز ہو گیا اور امن کا دور آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ Kim Jong-un  1953ء کی کورین جنگ کے اختتام کے بعد جنوبی کوریا کی سرحد پار کرنے والے شمالی کوریا کے پہلے سربراہ بن گئے ہیں۔ اسی طرح شمالی کوریا کے سربراہ امریکی صدر سے ملاقات کے لیے رواں سال جون میں امریکا بھی جائیں گے۔ امریکا سمیت کئی ممالک نے دونوں کورین ممالک کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply