انٹلیکچوول پراپرٹی رائٹس :کینیڈا بھی امریکی ترجیحی پرائیرٹی واچ لسٹ میں شامل

انٹلیکچوول پراپرٹی رائٹس :کینیڈا بھی امریکی ترجیحی پرائیرٹی واچ لسٹ میں شامل

انٹلیکچوول پراپرٹی رائٹس :کینیڈا بھی امریکی ترجیحی پرائیرٹی واچ لسٹ میں شامل

 واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے چین اور بھارت کے ساتھ اپنے اہم تجارتی شراکت دار کینیڈا کو بھی چربہ سازی میں سرفہرست قرار دے دیا۔ حقوق ملکیت کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی سالانہ رپورٹ میں امریکی تجارتی نمائندے نے کینیڈا کو ترجیجی واچ لسٹ میں شامل کر لیا ہے جس کی وجہ سے اب اسے مزید سخت جانچ پڑتال سے گزرنا ہو گا، چین اور بھارت گزشتہ 14 سال سے اس لسٹ میں شامل ہیں۔ یو ایس ٹی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملکوں میں سے کسی نے بھی پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک پروڈکٹس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔ امریکی تجارتی نمائندے Robert Lighthizer نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انٹرپرینیورز کے آئیڈیاز اور تخلیق اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہیں اور لاکھوں محنتی امریکیوں کو ملازمتوں پر رکھتے ہیں۔ اس رپورٹ سے ہماری تجارتی شراکتداروں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ امریکی حقوق ملکیت دانش کا تحفظ ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ پرائیرٹی واچ لسٹ میں 12 ملک شامل ہیں جبکہ اس سے کم اہمیت کی واچ لسٹ میں 24 ملک شامل ہیں، کولمبیا، ارجنٹائن اور چلی کے ساتھ ترجیحی اور میکسیکو کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ یو ایس ٹی آر کے مطابق آئی پی کے حوالے سے حساس امریکی صنعتیں مجموعی طور پر 45.5 ملین امریکیوں کو ملازمتیں فراہم کرتی ہیں اور جی ڈی پی کا 30 فیصد ہونے کے ساتھ امریکی برآمدات میں 50 فیصد سے زیادہ حصے کی حامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply