سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، وزیر ِاعظم جاپان

وزیر ِاعظم جاپان شنزو آبے اور فلسطین کے صدر محمود عباس

وزیر ِاعظم جاپان شنزو آبے اور فلسطین کے صدر محمود عباس

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر ِاعظم جاپان Shinzo Abe  نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو آگاہ کیا ہے کہ جاپان، تل ابیب سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ مشرقِ وسطیٰ کے دورے کے دوران Shinzo Abe  نے مغربی کنارے میں فلسطینی رہنما سے ملاقات کی۔ امریکہ نے گزشتہ دسمبر میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔ Shinzo Abe  نے عباس سے کہا کہ جاپان، اسرائیل، فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کا حامی ہے جس کے تحت اسرائیل اور مستقبل میں قائم ہونے والی فلسطینی ریاست بقائے باہمی کے اصول پر قائم رہیں۔  انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت خطے میں امن کے حصول کے لیے سرگرم کردار ادا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے لیے جاپان سیاسی اور مالیاتی امداد مہیا کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply