ایٹم بم بنانے کی ضرورت نہیں، مسلح افواج ہی کافی ہیں: ایران

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے ایران پر امریکی پابندیوں میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں یہ پابندیاں مکمل طور پر ختم ہونی چاہئیں جبکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے نہیں جا رہا اور نہ اسے اس کی ضرورت ہے، ملکی دفاع کے لیے ان کی مسلح افواج اور جدید اسلحہ ہی کافی ہے۔ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے ایرانی سپریم لیڈر اور دیگر اعلٰی عہدیداروں سے ملاقات کی، ملاقاتوں میں دوطرفہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کے علاوہ شامی تنازع پر گفتگو کی گئی، اس دوران ترک وزیر اعظم نے تین اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط بھی کئے۔

No comments.

Leave a Reply