بحیرہ عرب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کا خطرہ

یہ طوفان عمان و یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا

یہ طوفان عمان و یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کا خطرہ ہے اور یہ طوفان عمان و یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ کسی بھی وقت بحیرہ عرب میں طوفان آ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عمان کے Masirah Island سے 740 nautical  میل کی دوری پر جنوب مغربی بحیرہ عرب میں شدید ہوا کا کم دبائو موجود ہے اور یہی ہوا کا کم دبائو آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کی شکل اختیار کر جائے گا۔ یہ طوفان عمان اور یمن کے درمیان ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا تاہم پاکستان کے ساحلی مقامات پر اس طوفان کے کوئی بھی اثرات نمودار نہیں ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply