باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما پروڈیوسر بن گئے

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما

واشنگٹن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما اب پروڈیوسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ جی ہاں صدارت کے ایک سال بعد باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ سروس کیلئے ہائی پروفائل ٹاک شوز پروڈیوس کریں گے جوکہ رئیلیٹی شو کی طرز پر بھی ہو سکتے ہیں جس کا باقاعدہ معاہدہ بھی سائن کر لیا گیا ہے۔ سابق امریکی صدر کے قریبی دوستوں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم خود باراک اوباما اور نیٹ فلیکس انتظامیہ نے اس پر تبصرے سے گریز کیا ہے تاہم باراک اوباما کے سینئر ایڈوائزر Eric Shelter نے بتایا ہے کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ حوصلہ افزا کہانی سنانے کی طاقت اور اس کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے عمل کو بہتر سمجھتے ہیں جنہوں نے حال ہی میں Netflix سے معاہدہ بھی سائن کر لیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply