امریکا اور چین کا تجارتی محاذ آرائی ختم کرنے پر اتفاق

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوشن

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوشن

 واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا اور چین نے تجارتی محاذ آرائی کو ختم کر کے ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے اور مزید پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ Steven Mnuchin نے امریکا اور چین کے درمیان جاری تجاری محاز آرائی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور چینی مذاکرات کاروں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران محاذ آرائی کے خاتمے  اور تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے اپنے ایک اور انٹرویو میں امریکی وزیر خزانہ Steven Mnuchin کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے  جس کے تحت چین، امریکا سے مزید توانائی اور زرعی اشیا خریدے گا تاکہ امریکا کا چین کے ساتھ 335 ارب ڈالر کا خسارہ کم کیا جا سکے  جبکہ امریکی وزیر تجارت بھی جلد چین کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر نے  تجارتی جنگ  کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے چین سے درآمد کردہ اشیا پر ٹیکس عائد کر دیا تھا جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس لگا دیا تھا  تاہم کامیاب مذاکرات کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان محصولات کی بیان بازی میں کم واقع ہوئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply