جینا ہاسپل نے سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ جینا ہاسپل

امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ جینا ہاسپل

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جینا ہاسپل نے امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ کی حیثیت سے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے خفیہ ادارے سینٹرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کے صدر دفتر میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں 61 سالہ Gina Haspel نے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔  موجودہ وزیر خارجہ اور سابق ڈائریکٹر سی آئی اے Mike Pompeo نے پہلی خاتون ڈائریکٹر سے حلف لیا۔ تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ سی آئی اے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے والی Gina Haspel نے اپنی تقرری پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کا عہد کیا۔ Gina Haspel اس سے قبل اسی ادارے میں نائب سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں  اور انہوں نے Mike Pompeo کی جگہ بطور سی آئی اے ڈائریکٹر منصب سنبھالا ہے جبکہ Mike Pompeo اس وقت وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ Gina Haspel ایک مضبوط اعصاب رکھنے والی خاتون ہیں اور جب امریکا کے دفاع کی بات آئے گی تو Gina Haspel کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گی اور ملک کی سلامتی اور حفاظت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی جیسا کہ انہوں نے بطور نائب ڈائریکٹر سی آئی اے اپنی خدمات پیش کیں۔ واضح رہے کہ پہلی خاتون ڈائریکٹر سی آئی اے Gina Haspel کی تقرری 18 مئی کو کی گئی تھی جس کے لیے 100 رکنی سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں Gina Haspel کے حق میں 54 ووٹزجبکہ ان کے خلاف 45 ووٹ پڑے تھے۔

No comments.

Leave a Reply