زمین پر کتنا پانی ہے، امریکا اور جرمنی کا مشترکہ خلائی مشن روانہ

زمین پر موجود پانی کی مجموعی مقدار کا درست اندازہ لگانے کیلئے امریکا اور جرمنی کا مشترکہ خلائی مشن روانہ ہو گیا

زمین پر موجود پانی کی مجموعی مقدار کا درست اندازہ لگانے کیلئے امریکا اور جرمنی کا مشترکہ خلائی مشن روانہ ہو گیا

ناسا ۔۔۔ نیوز ٹائم

زمین پر موجود پانی کی مجموعی مقدار کا درست اندازہ لگانے کیلئے امریکا اور جرمنی کا مشترکہ خلائی مشن روانہ ہو گیا۔ سیٹلائٹس زمین کے گرد چکر لگائیں گے اور کمیت میں اتار چڑھائو کی وجہ سے کشش ثقل میں ہونے والے معمولی تبدیلی کا پتہ بھی لگانے کی کوشش کریں گے۔ خلا میں بھیجا گیا مصنوعی سیارہ  GRACE پرانے سیارے کی جگہ لے گا جس نے گذشتہ سال کام کرنا بند کر دیا تھا،  پہلے مشن کی طرح یہ سیٹلائٹس بھی زمین کے گرد چکر لگائیں گے اور کمیت میں اتار چڑھائو کی وجہ سے کشش ثقل میں ہونے معمولی تبدیلی کا پتہ لگانے کی کوشش کریں گے،  جس سے پتہ لگایا جائے گا کہ زیادہ بارشوں اور برف پگھلنے سے زمین پر پانی کی مقدار میں اضافہ تو نہیں ہوا۔  اس منصوبے کی مجموعی لاگت 52 کروڑ ڈالر ہے اور یہ 5 سال تک کام کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply