تھائی لینڈ میں عام انتخابات سے قبل احتجاجی مظاہروں میں شدت

تھائی لینڈ میں انتخابات سے قبل اپوزیشن کے حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

تھائی لینڈ میں انتخابات سے قبل اپوزیشن کے حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

بنکاک ۔۔۔ نیوز ٹائم

تھائی لینڈ میں انتخابات سے قبل اپوزیشن کے حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔ جمعہ کے روز دارالحکومت بنکاک میں حزب اختلاف کے ہزاروں حامیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور شہر میں جگہ جگہ ریلیاں نکالی گئیں جن میں حکومت مخالف نعرے بازی کے علاوہ وزیر اعظم ینگ لک سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ تھائی اپوزیشن نے 2 فروری کے انتخابات کا بائیکاٹ اور انتخابی عمل روکنے کا اعلان کررکھا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں جبکہ صرف دارالحکومت میں تشدد کو روکنے اور انتخابی عمل کو بلاتعطل جاری رکھنے کے لیے دس ہزار فوجی تعینات کیے جائیں گے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے بھائی اور سابق حکمران کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بنی ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالیں گے تاہم اپوزیشن رہنماؤں نے عوام سے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply