عام انتخابات 25 جولائی کو کرانے کا اعلان

عام انتخابات 25 جولائی کو کرانے کا اعلان

عام انتخابات 25 جولائی کو کرانے کا اعلان

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

صدر مملکت Mamnoon Hussain نے عام انتخابات 25 جولائی کو کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک ٹی وی کے مطابق صدر مملکت عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے  جس کے مطابق انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، سمری کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔ Caretaker وزیر اعظم کے تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ آئین کے مطابق 31 مئی کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد بھی سبکدوش وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق راہے کے لئے 3 دن میں ہوں گے، Caretaker وزیر اعظم کے نام پر مفاہمت نہ ہونے پر 3 جون کو رخصت ہونے والی قومی اسمبلی کے اسپیکر دونوں ایوانوں سے حکومت اور اپوزیشن کے مساوی ارکان پر مشتمل 8 رکنی نمائندہ پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کر دیں گے، کمیٹی کے پاس بھی 3 دن ہوں گے۔ پارلیمانی کمیٹی کے لیے دونوں ایوانوں سے پیپلز پارٹی کی طرف سے 2 ارکان نامزد کر دیئے گئے ہیں،  مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے تاحال نامزدگیاں سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان Tassaduq Hussain Jillani کے نام پر مفاہمت متوقع ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ Caretaker وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونے کے باعث معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا جس میں اپوزیشن کی جانب سے 4 نام دینے کا اختیار میرے پاس ہے  لیکن ہمیشہ کی طرح سب کو ساتھ لے چلوں گا اور پارلیمانی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی طرف سے شیری رحمان اور نوید قمر کے نام دیئے جائیں گے  جبکہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا ایک، ایک رکن شامل ہو گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب آئندہ عام انتخابات کے لیے جانے والی تیاریاں بھی حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ انتخابی اخلاق کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس 31 مئی کو طلب کر رکھا ہے اسی طرح پریزائڈنگ افسروں کی تربیت کا عمل 25 جون سے شروع ہو گا جبکہ ریٹرنگ افسران کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply