جنوبی کوریا کے صدر مون جئی ان کی کم سے دوسری مرتبہ ملاقات

جنوبی کوریا کے صدر مون جئی ان اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

جنوبی کوریا کے صدر مون جئی ان اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر Moon Jae-Inکی Kim Jong Un سے ملاقات،  جنوبی کوریا کے صدر Moon Jae-Inنے Kim Jong Unسے سرحدی قصبے میں ملاقات کی اور سنگاپور سمٹ کی منسوخی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کوریائی خطے میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال، امن و امان کی بحالی کے لئے Kim Jong Unکی Moon Jae-Inسے ایک ماہ میں دوسری ملاقات ہوئی۔  امریکی صدر ٹرمپ کی Kim Jong Unسے سنگاپور میں طے شدہ ملاقات کی منسوخی کے بعد جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریائی رہنما سے ملاقات کی اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے امکان کو زیر بحث لائے۔ Kim Jong Unاور صدر ٹرمپ کی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں طے تھی۔ صدر ٹرمپ نے Kim Jong Unان کو خط لکھ کر ملاقات سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ روز امریکی صدر اور وزیر دفاع نے سنگاپور سمٹ شیڈول کے مطابق ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply