اٹلی: سیاسی بحران جاری، وزیر اعظم نے حکومت سازی سے معذرت کر لی

اٹلی کے وزیر اعظم گیسپے کونتے

اٹلی کے وزیر اعظم گیسپے کونتے

روم ۔۔۔ نیوز ٹائم

اٹلی میں سیاسی بحران عام انتخابات کے 2 ماہ بعد بھی جاری ہے،  صدر نے وزیر اعظم Giuseppe Conte کی کابینہ کے ایک وزیر کا نام مسترد کر دیا جس پر وزیر اعظم نے حکومت سازی سے معذرت کر لی۔ صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر Sergio Mattarella نے Paolo Savona کی بطور وزیر خزانہ منظوری دینے سے انکار کر دیا،  Paolo Savona یورپی یونین کے زبردست ناقد ہیں۔ میڈیا کے مطابق اگر Giuseppe Conte حکومت سازی میں ناکام ہو گئے تو دوبارہ انتخابات ہو سکتے ہیں۔  اٹلی میں عام انتخابات میں کوئی پارٹی واضح برتری حاصل نہ کر سکی اور صدر نے Giuseppe Conte کو 80 دن بعد گزشتہ بدھ کو حکومت سازی کی دعوت دی تھی۔

No comments.

Leave a Reply